حیدرآباد۔11۔دسمبر (اعتماد نیوز)سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے
فیصلہ دیا کہ ہم جنس پرستی جرم ہے۔ چنانچہ سپریم کورٹ نے آج دہلی ہائی
کورٹ کے 2009میں دئے گئے فیصلہ کو مسترد کر دی۔چنانچہ اس فیصلہ میں سپریم
کورٹ میں ہم جنس پرستی کے قانون کے محالف ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مختلف
مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے داخل کر دہ تمام درخواستوں کو عدالت
عظمی نے قبول کرتے ہوئے یہ فیصلہ
کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ سے متعلق
کہا کہ ہم جنس پرستی قانون کے خلاف ہے‘اور اسکے مرتکبین کو سزائے عمر قید
کے تائید سے متعلق دفعہ نمبر 377 جمہوری اعتبار سے قانون کے مطابق ہے۔ واضح
رہے کہ 2009میں باہمی رضامندی سے ہم جنسی تعلقات جرم نہ ہونے کی تائید میں
دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا۔چنانچہ اس فیصلہ کو سپریم کورٹ مسترد کرتے
ہوئے واضح کیا کہ ہم جنس پرستی ہندوستانی تہذیب اور مذاہب کے اصول کے خلاف
ہے۔